ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات ادا کی گئی

دہلی میونسپل کارپوریشنوں کے رہنما نے جمعرات کو کہا کہ دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر 2098 مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئی ہیں۔

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 10:37 PM IST

دہلی میں کورونا سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات ادا کی گئی
دہلی میں کورونا سے مرنے والے لوگوں کی آخری رسومات ادا کی گئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے زیر نگرانی تینوں میونسپل کارپوریشنوں کے رہنما نے جمعرات کو کہا کہ دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثر 2098 مہلوکین کی آخری رسومات ادا کی گئی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کے تینوں رہنما نے جمعرات کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مارچ سے 10 جون تک 2098 کورونا سے جاں بحق افراد کا مختلف شمشان گھاٹوں پر آخری رسومات ادا کی گئی ہے۔

پریس کانفرنس میں شمالی دہلی میونسپل کورپوریشن کے میئر اوتار سنگھ، قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جے پرکاش جے پی، جنوبی میونسپل لیڈر ہاوس کمل جیت سہراوت، مشرقی دہلی میئر انجو کمل کانت اور دیگر کئی لیڈارن موجود تھے۔

بی جے پی دہلی میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھپانے کا الزام کیجریوال حکومت پر مسلسل عائد کررہی ہے۔ جبکہ دہلی حکومت کے دس جون تک کے اعدادوشمار میں کورونا اموات کی تعداد 984 ہی ہے۔

بی جے پی رہنما نے بتایا کہ کارپوریشنوں کے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ 1080 کورونا اموات جنوبی دہلی کارپوریشن میں ہوئی ہے جبکہ سب سے کم 42 مشرقی کارپوریشن اور 976 شمالی کاروریش میں رپورٹ درج ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.