ریاست کے چیف الیکشن افسر وینکٹیشور لو نے بتایا کہ لوک سبھا کے دوسرے مرحلے میں نامزدگی کے آخری دن کل 93 امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کئے جس میں ضلع بجنور کے نگینہ پارلیمانی حلقے سے 5، امروہہ سے 12، بلند شہر سے 8،علی گڑھ سے 14، ہاتھرس سے 6، متھرا سے 17، آگرہ (ریزرو) سے 14 اور فتحپور سیکری سے 17 امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے اترپردیش میں دوسرے مرحلے کے تحت 8 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 136 امیدواروں نے اپنے کاغذات داخل کئے ہیں جن میں سے امروہہ سے 15، بلند شہر سے 13، علی گڑھ سے 20، ہاتھرس سے 11، آگرہ(ریزرو) سے 18 اور متھرا و فتحپور سیکری سے 25۔25 امیدواروں نے اپنے نام کے پرچے داخل کئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے لئے 18 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔