ETV Bharat / state

دہلی میں بھیانک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک - کپڑوں کے گودام میں آگ

شمال مغربی دہلی کے کراڑی علاقے میں کپڑوں کے ایک گودام میں بھیانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد جھلس گئے ۔

دہلی: آگ کے سبب 9 افراد ہلاک متعدد زخمی
دہلی: آگ کے سبب 9 افراد ہلاک متعدد زخمی
author img

By

Published : Dec 23, 2019, 7:33 AM IST

Updated : Dec 23, 2019, 9:52 AM IST

شمال مغربی دہلی کے کراڑی علاقے میں دیر شب بھیانک آگ لگ گئی، جس میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

vدہلی: آگ کے سبب 9 افراد ہلاک متعدد زخمی
دہلی: آگ کے سبب 9 افراد ہلاک متعدد زخمی

فائربریگیڈ کے ذرائع نے پیر کو بتایا کہ یہ آگ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے لگی تھی۔اس وقت لوگ گودام میں سورہے تھے۔اس حادثے میں اب تک نو لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور شدید طورپر جھلسے ہوئے تین لوگوں کو نزدیک کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔

یہ گودام علاقے کی ایک تنگ گلی میں تھا جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں فائربریگیڈ محکمے کو کافی دقتیں ہوئیں۔گزشتہ 15دن میں دارالحکومت میں آگ لگنے کا یہ دوسرا بڑا حادثہ ہے۔
واضح رہے کہ دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی فیکٹری میں آٹھ دسمبر کو شدید لگ گئی تھی جس میں 43افراد کی موت ہوگئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Dec 23, 2019, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.