بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔ نہ صرف نئے کیسز میں ہی بلکہ کووڈ 19 سے ہونے والی اموات میں بھی پہلے کے مقابلے کمی درج ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86،498 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 2،89،96،479 تک پہنچ گئی ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اسی عرصے میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2123 افراد کی جان بھی گئی ہے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3,51,309 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1,82,282 رہی جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2,73,41,462 ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 13,03,702 ہے۔ جب کہ ویکسینیشن کی مجموعی تعداد 23,61,98,726 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال پر ایک نظر
- کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد: 2،89،96،479
- صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد: 2,73,41,462
- اموات کی مجموعی تعداد: 3,51,309
- کورونا وائرس کے فعال کیسز: 13,03,702
- مجموعی ٹیکہ کاری: 23,61,98,726