ETV Bharat / state

نئی دہلی: ڈی ایم آفس میں تعینات آٹھ ملازمین کورونا پازیٹیو - 8 employees of new delhi dm office found corona positive news

قومی دارالحکومت دہلی کے ضلع نئی دہلی میں ڈی ایم آفس میں تعینات 8 ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ جس کے بعد ڈی ایم آفس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو اگلے احکامات تک گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

8 employees of new delhi dm office found corona positive
ڈی ایم آفس میں تعینات آٹھ ملازمین کورونا پازیٹیو
author img

By

Published : May 14, 2020, 7:35 PM IST

نئی دہلی کے ڈی ایم آفس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ڈی ایم آفس میں واقع 12 نمبر والے کمرے میں بیٹھنے والے کچھ ملازمین، عملہ اور سول ڈیفنس رضاکار کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ یہ تمام ملازمین افسران کے دفاتر میں فائلوں اور دستاویزات پر دستخط کرانے جیسے کام کرتے تھے۔ اب ان افراد میں کورونا مثبت ہونے کے بعد افسران کی تشویش بھی بڑھ گئی ہے۔

اہلکار کا مزید کہنا ہے کہ تمام آٹھ ملازمین جنہیں کورونا متاثر پایا گیا ہے، ان سبھی کو جے سنگھ روڈ پر واقع وائی ایم سی اے ہیڈکوارٹر میں قائم قرنطینہ مرکز میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

ڈی ایم آفس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کورونا کے 8 کیسز موصول ہونے کے بعد ڈی ایم آفس کو سیل کر دیا گیا ہے اور پورے آفس کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر تک یا پیر کو یہ آفس دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.