قومی دارالحکومت دہلی کے نظام الدین مرکز میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شامل ہونے کو لے کر کرائم برانچ کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں سات افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ ان سب پر لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
معلومات کے مطابق 'دہلی حکومت نے لیفٹیننٹ گورنر سے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کو کہا تھا۔'
اس کے بعد کرائم برانچ نے منگل کی شام تھانہ نظام الدین کے ایس ایچ او مکیش والیا کے بیان پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر درج ہونے کے بعد روہنی سیکٹر 14 میں واقع کرائم برانچ اس پورے معالے کی تفتیش کر رہی ہے۔
فی الحال گزشتہ دو دن سے مراکز کے سربراہ مولانا سعد لاپتہ ہیں۔ مولانا سعد کی تلاش کرائم برانچ کی ٹیم کر رہی ہے۔ اس معاملے میں مولانا سعد پر ہی الزام لگایا جا رہا ہے۔