دارالحکومت میں جمعرات کو کورونا کے 61 کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 14،36،579 ہو گئی تھی اور مزید 54 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 14,1,001 ہو گئی۔
اس عرصے کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سےآج دو مریضوں کی موت ہو گئی ، جبکہ بدھ کے روز کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ۔ دارالحکومت میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 25060 ہے ۔ مرنے والوں کے معاملے میں ملک بھر میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح کم ہو کر 0.08 فیصد رہ گئی ہے اور شرح اموات 1.74 فیصد رہ گئی ہے۔
دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72،518 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جن میں آر ٹی پی سی کے 47،960 نمونے اور ریپڈ اینٹیجن کی تعداد 24،558 ہے ۔ دارالحکومت دہلی میں اب تک مجموعی طور پر 1.03 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 86،180 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ جن میں سے ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 45،949 ہے اور دوسری خوراک لینے والوں کی تعداد 40،231 رہی ۔ دہلی میں ہوم آئیسو لیشن میں رہنے والوں کی تعداد بڑھ کر 166 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران دہلی میں 20 اپریل کو ایک دن میں انفیکشن کے سب سے زیادہ 28،395 کیسز درج کئے گئے تھے۔
یواین آئی