ملک میں کورونا کے کل 7،42،023 فعال معاملے ہیں جن میں سے 422973 معاملے ان چار ریاستوں میں ہیں۔ یہ کل فعال معاملات کا 55.26 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں 185467 ، آندھرا پردیش میں 97681 ، کرناٹک میں 86465 اور تمل ناڈو میں 52726 زیر علاج مریض ہیں۔
اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک میں کورونا کے ریکارڈ 765302 معاملے ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 35،42،734 ہوگئی ہے۔ اسی دوران ، 948 افراد کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 63،498 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 27،13،934 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا کے شکار مریضوں کی تعداد حسب ذیل ہے۔
ریاست …… زیر علاج مریض… صحت مند افراد……. ہلاک
انڈمان نکوبار ----- 518 ------- 2519 --------- 44
آندھرا پردیش --------- 97681 ---- 312687 ------- 3796
اروناچل پردیش ------- 1118 ------- 2754 ---------- 5
آسام ------------ 20995 ---- 82510 --------- 289
بہار ------------ 17670 ----- 114772 ---------- 561
چنڈی گڑھ ----------- 1692 ------ 2248 ------------ 45
چھتیس گڑھ --------- 12666 ----- 15818 ---------- 262
دمن- دیو --------- 306 ------- 1998 ------------- 2