ETV Bharat / state

دہلی اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد 50 فیصد کم کر دی گئی - etv bhaat urdu

آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی میں کورونا کے بستر کم ہو رہے ہیں۔ دہلی سرکار کے دو بڑے اسپتال راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال اور گرو تیغ بہادر اسپتال میں کورونا بیڈز میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی گئی ہے۔

دہلی اسپتالوں میں بستروں کی تعداد50 فیصد گھٹادی گئی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 7:21 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آکسیجن کی قلت بڑے پیمانے پر ہو رہی ہے۔

جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے قریب 2 درجن مریضوں کی موت ہو گئی۔

یہ تشویش کی بات ہے کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بیڈز میں اضافہ کرنے کے بجائے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بیڈز کی تعداد گھٹائی جارہی ہے۔

دہلی کے دو بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بیڈز میں تیزی سے کمی کر دی گئی ہے۔

دہلی حکومت کے راجیو گاندھی اسپتال میں مریضوں کا علاج 650 بیڈز پر کیا جارہا تھا لیکن اس وقت یہ تعداد کم گھٹا کر 350 کر دی گئی ہے۔

دہلی حکومت کے کورونا ایپ کے مطابق صرف یہاں کورونا کے 350 مریض زیر علاج ہیں اور تمام بیڈز پر مریض ہیں۔

اسی طرح جی ٹی بی اسپتال میں کورونا مریضوں کے علاج کے لئے 5001 بیڈز تھے لیکن اب یہاں صرف 700 بیڈز ہی موجود ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بیڈز کی تعداد میں کمی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.