ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا وائرس کے 50 نئے معاملے - کورونا انفیکشن سے مزید 30 افراد صحت یاب

دہلی میں کورونا کے 50 نئے کیسز سامنے آئیں ہیں جبکہ گزشتہ چھ دنوں کے وقفے کے بعد آج موت کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے 50 نئے معاملے سامنے آئے

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 9:47 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور گزشتہ چھ دنوں کے وقفے کے بعد موت کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔

دہلی حکومت نے منگل کو باقاعدہ ہیلتھ بلیٹن میں کہا کہ ستمبر میں کورونا کی وجہ سے موت کا یہ پہلا معاملہ ہے اور اس سے قبل پیر ، اتوار ، ہفتہ ، جمعہ ، جمعرات اور بدھ کو موت کا ایک بھی معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ دارالحکومت میں کورونا کی مثبت شرح اس وقت 0.07 فیصد ہے اور اس میں پہلے دن کے مقابلے میں 0.001 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 69،932 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

مزید پڑھیں:کورونا بحران میں بھی اساتذہ طلبا کے مستقبل کے لیے فکر مند تھے: مودی

اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے مزید 30 افراد صحت یاب ہوئے اور 95 لوگ اب بھی آئیسولیشن میں ہیں۔ اس وقت شہر میں کورونا کے 386 ایکٹو کیسز ہیں۔

دارالحکومت میں کورونا کیسز کی کل تعداد 14،38،041 اور مرنے والوں کی کل تعداد 25،083 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں مجموعی طور پر مثبت شرح 5.51 فیصد اور اموات کی شرح 1.74 ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.