ETV Bharat / state

Delhi Police Dictionary دہلی پولیس کی ڈکشنری سے اردو فارسی کے تین سو سے زائد الفاظ ہٹائے جائیں گے

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 11:31 AM IST

دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔ جس میں دہلی پولیس کی ڈکشنری میں 383 اردو فارسی الفاظ کو ہٹانے کا ذکر ہے۔

دہلی پولیس کی لُغت
دہلی پولیس کی لُغت

نئی دہلی: اردو-فارسی کے 383 الفاظ جیسے استغاثہ، انسداد، تصدق، اطلاع، خانہ تالاشی، دریافت، بجریہ، مجروب اب دہلی پولیس کی ڈکشنری سے غائب ہو جائیں گے۔ یعنی اگر آپ پولیس یا کورٹ کے کسی بھی مقدمے میں فریق ہیں تو ان الفاظ کے معنی جاننے کے لیے آپ کو اردو اور فارسی لغت کو ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے ایک سرکلر جاری کرکے ان الفاظ کے استعمال کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیا گیا ہے، کیونکہ ان سے عام لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

دہلی پولیس کی لُغت
دہلی پولیس کی لُغت

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اردو فارسی کے بجائے آسان ہندی یا انگریزی الفاظ استعمال کیے جائیں، جنہیں لوگ آسانی سے سمجھ سکیں۔ دراصل، اس معاملے میں سال 2018 میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔ جس پر 7 اگست 2019 کو فیصلہ سناتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ شکایت کنندہ کے الفاظ میں ایف آئی آر درج کی جائے۔ اس میں بہت زیادہ پیچیدہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔ وشالکشی بمقابلہ بھارتی حکومت کے اس معاملے میں عدالت نے کہا تھا کہ کہ پولیس افسران عام لوگوں کے لیے کام کر رہے ہیں نہ کہ اردو-فارسی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری والے لوگوں کے لیے۔ عدالت نے کہا تھا کہ پولیس کو ایف آئی آر میں ایسی پیچیدہ زبان استعمال نہیں کرنی چاہیے جس کے معنی تلاش کرنے کے لیے فریق کو اردو فارسی لغت کا استعمال کرنا پڑے۔

برطانوی راج کے بعد سے پولیس اپنے کام میں اردو فارسی الفاظ استعمال کرتی رہی ہے۔ ایسے الفاظ ایف آئی آر، چارج شیٹ اور روزانہ کی ڈائریوں میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوئے ہیں۔ یہ الفاظ اتنے مشکل ہیں کہ اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی انہیں سمجھ نہیں پاتے۔ اس سے چھٹکارا پانے کے لیے دہلی پولیس کمشنر سنجے اروڑہ نے ایک نیا سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکلر کے مطابق اردو فارسی الفاظ کو ہندی اور انگریزی کے بول چال کے الفاظ سے تبدیل کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:Delhi high Court On Nizamuddin Markaz دہلی پولیس کو ہائی کورٹ کی پھٹکار، نظام الدین مرکز کو چابی دینے کا حکم

سرکلر میں ہٹائے جانے والے الفاظ اور ان کی جگہ استعمال کیے جانے والے ہندی اور انگریزی الفاظ کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ سرکلر میں 383 اردو فارسی الفاظ کی فہرست بھی دی گئی ہے، جنہیں ہندی اور انگریزی کے آسان الفاظ سے تبدیل کیا جانا ہے۔ سرکلر کے تحت پولیس اہلکاروں یا افسران کی روزانہ ڈائری لکھتے وقت، فہرست اور چارج شیٹ تیار کرتے وقت زیادہ سے زیادہ آسان الفاظ استعمال کریں، جن سے شکایت کنندہ آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ ایسا نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف بھی کارروائی ہو سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.