ETV Bharat / state

Child Labourers Rescued in Delhi دہلی کے کیرتی نگر سے 38 بچہ مزدوروں کو رہا کرایا گیا - دہلی میں 38 بچہ مزدوروں رہا

بچپن بچاو آندولن نے دہلی میں 38 بچہ مزدوروں رہا کرایا ہے۔ ان تمام بچوں کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 8:01 PM IST

نئی دہلی: بچپن بچاو آندولن نے راجوری گارڈن کے ایس ڈی ایم کی قیادت میں ایک مشترکہ چھاپے میں میں کام کرنے والے 10 کمرشیل یونٹوں سے 38 بچہ مزدوروں رہاکرایا اس کارروائی میں چائلڈ ڈیولپمنٹ سیکشن، مقامی پولیس، محکمہ محنت اور چائلڈ لائن کے لوگ بھی شامل تھے زیادہ تر بچے فرنیچر اور کارپینٹری کے کام میں مصروف تھے۔ گوریلا آپریشن میں بچائے گئے تمام بچوں کی عمریں 14 سے 17 سال کے درمیان ہیں ۔ یہ سبھی لڑکے ہیں اور اتر پردیش اور بہار کے غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان معصوم لوگوں کو بارہ بارہ گھنٹے کام کرنے پر مجبور کیا گیا اور انہیں اجرت کے نام پربمشکل 150 روپے یومیہدےے جاتے تھے۔ ان میں سے کئی بچے گزشتہ چھ ماہ سے کام کر رہے تھے۔

ایس ڈی ایم راجوری گارڈن آشیش کمار کے حکم پر پولیس نے 14 یونٹس کو سیل کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایس ڈی ایم نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملزم مینوفیکچرنگ یونٹس کے مالکان کے خلاف جووینائل جسٹس ایکٹ اور چائلڈ اینڈ ایڈولیسنٹ لیبر پرہیبیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کریں۔ بازیاب کرائے گئے تمام بچوں کو طبی معائنے کے بعد چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے کمیٹی کے احکامات کے بعد انہیں چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشن بھیج دیا گیا۔

بچپن بچاؤ آندولن کے ڈائریکٹر منیش شرما نے چائلڈ لیبر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 'بچوں کو مزدوری اور بچوں کے ساتھ بدسلوکی سے بچانے کے لیے قوانین ہونے کے بعد بھی لوگ بچوں سے کام کروا رہے ہیں۔ یہ بچوں کے ساتھ زیادتی ہے۔ چائلڈ اسمگلر دوسری ریاستوں سے بچوں کو لاتے ہیں اور پھر چائلڈ لیبر میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ بچوں کے خلاف سنگین جرم ہے۔ حکومت بچوں کو محفوظ بنائے۔ اس کے ساتھ ہی سیکورٹی ایجنسیوں کو بھی زیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد پارلیمنٹ میں انسداد اسمگلنگ بل پیش کیا جائے تاکہ بچوں کی اسمگلنگ سے روکا جاسکے۔،خیال رہے کہ بچپن بچاؤ آندولن کی بنیاد نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Child Labourers Rescued in Wazirpur دہلی کے وزیر پور سے 30 بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کرایا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.