دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے 35 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 15 ارکان کا کورونا ٹسٹ مثبت پایا گیا۔
کوویڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا میڈیکل سائنسز دہلی نے گذشتہ روز یہ فیصلہ کیا تھا کہ 10 اپریل سے صرف ایمرجنسی بنیاد پر ہی سرجری کی جائی گی۔
بھوپال ایمس کے تقریباً 100 سے زائد ڈاکٹرز اور طبی عملے ارکان بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔