قومی دارالحکومت دہلی کے میکس ہسپتال میں دو مریضوں کو قلبی علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ کورونا جانچ کئے جانے پر دونوں مریض کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ اس کے بعد ہسپتال نے ان مریضوں سے رابطے میں آنے والے اپنے 39 اسٹاف کو آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا۔ جن میں سے تین ملازمین کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
اس میں ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور پیرامیڈیکل عملہ ہے۔ ہسپتال کا دعویٰ ہے کہ یہ افراد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ دراصل میکس ہسپتال ان منتخب نجی اسپتالوں میں سے ہے جہاں کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
ہسپتال کے مطابق' 2 مریضوں کو قلبی علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کرنے پر دونوں کو کورونا متاثر پایا گیا تھا۔ اس کے بعد ہسپتال نے مریضوں سے رابطے میں آنے والے اپنے 39 عملے کو آئسولیشن وارڈ میں بھیج دیا تھا۔'
بتایا گیا ہے کہ ان میں سے کسی بھی عملے میں کورونا کی علامت نہیں دکھائی دی ہے۔ تاہم ان سب کا منگل کو ٹیسٹ کیا جائے گا۔ تب ہی اس بات کی تصدیق ہوگی کہ یہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت ہسپتال کے کورونا وارڈ میں مجموعی طور پر 154 اسٹاف کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے کسی کو بھی آئسولیشن وارڈ میں نہیں بھیجا گیا ہے اور سبھی شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔