ETV Bharat / state

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تین ملازمین کورونا سے متاثر - corona worries aiims

متاثرین میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جن کو ایمس میں داخل کرایا گیا ہے۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تین ملازمین کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 7:41 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اب انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے کورونا انفیکشن کی خبر سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ آئی ٹی او کے ہیڈ کوارٹرز میں کام کرنے والے تین ملازمین کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تین ملازمین کورونا سے متاثر

دراصل انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے تینوں ملازمین کو کچھ دنوں سے بخار کی شکایت تھی۔ ایسی صورتحال میں ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، جب پیر کو رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ تینوں کورونا سے متاثر ہیں۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تین ملازمین میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور ایسی صورتحال میں انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال ان تینوں کے ساتھ رابطے میں آنے والے لوگوں کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.