قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں کورونا کے 27 نئے کیسیز سامنے آئے ہیں ، جبکہتین کی موت ہوگئی ہے۔
وہیں نوئیڈا میں اس مرض سے صحتیاب ہونے کے بعد پانچ افراد کو ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے دن گوتم بودھ نگر ضلع میں 27 افراد میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ضلع میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 570 ہوگئی ہے، جبکہ پانچ افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر پہنچے۔
واضح رہے کہ ضلع میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 353 ہوگئی ہے، جمعہ کے دن ضلع میں تین افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں سے دو کا تعلق گوتم بودھ نگر اور ایک کا غازی آباد کے مراد نگر سے تھا، اس کے ساتھ ہی اب تک ضلع میں 10 افراد انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس وقت ضلع کے مختلف ہسپتالز میں 209 افراد زیر علاج ہیں،اور مریضوں کے اعداد و شمار کے پیش نظر گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس، گریٹر نوئیڈا میں 200 اضافی بستروں والا آئی سولیشن وارڈ کا انتظام کیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ضلع کے آئی سولیشن وارڈ میں مجموعی طور پر 700 بستر ہیں۔