ETV Bharat / state

دہلی: ماسک نہ پہننے پراب تک 25 ہزار افراد پر جرمانہ - دارالحکومت دہلی

دہلی میں کورونا انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کی انتظامیہ بھی الرٹ ہو گئی ہے۔

دہلی: ماسک نہ پہننے پر جون سے اب تک 25 ہزار افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 10:31 AM IST

دارالحکومت دہلی میں کچھ لوگوں کی طرف سے اب بھی غفلت برتی جارہی ہے۔ اب بھی بہت سے لوگ شہر میں بغیر ماسک کے گھومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ تو وہیں جون سے اب تک دہلی میں ماسک نہ پہننے پر 25 ہزار افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جون کے وسط سے دہلی میں ماسک نہ لگانے پر پچیس ہزار سے زائد لوگوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پیر کے روز حکام کے ذرائع سے یہ معلومات فراہم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ماسک نہ لگانے پر 22000 افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

سماجی دوری پر عمل نہ کرنے پر شہر کے 11 اضلاع میں 1100 افراد کو پکڑا گیا اور عوامی مقامات پر تھوکنے پر پانچ سو جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا متاثرین کی تعداد 61 لاکھ کے پار

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا ، 'وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت مختلف عہدیداروں کی طرف سے بیداری اور اپیل کے باوجود کووڈ 19 کے قواعد کی اندھا دھند خلاف ورزی کی جارہی ہے اور اس پر سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔'

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا انفیکشن ایک بار پھر تیز رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ کچھ ہسپتالوں سے بیڈز کی بھی کمی کی اطلاعات سامنے آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.