اطلاعات کے مطابق منوج اہلخانہ کے ساتھ ساگر پور میں رہتا تھا وہ ہری نگر میں واقع میڈیکل میں 6 برسوں سے کام کررہا ہے۔ صبح قریب چار بجے وہ دوکان میں تھا کہ ایک کار دوکان کے باہر آکر رکی اور کار سے تین نوجوان اترے۔
منوج کے مطابق ایک بدمعاش کے ہاتھ میں پستول اور دو کے ہاتھ میں چاقو تھے۔آتے ہی بدمعاشوں نے مین گیٹ کی ڈور کو توڑا اس کے بعد دوکان میں گھس کر کیش مانگا۔ اسی درمیان ایک بدمعاش نے کاؤنٹر سے 24 ہزار روپے نکال لیا۔مخالفت کرنے پر بدمعاش نے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
تینوں نے بدمعاشوں نے چہروں کو کپڑے سے چھپا رکھا تھا۔ وہیں اس واقعے کے بعد منوج نے اس کی اطلاع پولیس کو دی، فی الحال ہری نگر تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔