ایک سبزی فروش کی دو بوری پیاز دن دہاڑے بائیک سوار چور لے کر بھاگ گئے، چوری کی واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
ان دنوں پیاز کی قیمتیں آسمان چھورہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ چوروں کی نظر بھی آج کل پیاز پر ہیں، ہری نگر میں جمعرات کو 3 چور دن دہاڑے بازار میں سبزی فروش کی 2 بوری پیاز چرا لے گئے۔
سی سی ٹی وی میں صاف نظر آرہا ہے کہ دن دہاڑے 3 بائیک سوار لڑکے آئے موقع ملتے ہی 2 لڑکوں نے بائیک پر بیٹھے ساتھی کے پیچھے پیاز کی 2 بوری رکھ دی۔ اس کے بعد ایک ساتھی بائیک سوار کے ساتھ پیاز لے کر فرار ہوگیا، جب کہ تیسرا ساتھی دوسری طرف پیدل نکل گیا، پانچ دن گزر جانے کے بعد بھی چوروں کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔