کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ پہلا ڈپارٹمنٹل اسٹور کناٹ پلیس کے تاریخ گرودوارے بنگلہ صاحب میں اس ماہ کے آخر تک کھول دیا جائےگا۔
دوسرا اسٹور گرودوارا رقاب گنج صاحب میں جنوری میں کھولا جائےگا اور باقی سبھی گرودواروں میں یہ اسٹور سنہ 2020 کے آخر تک کھول دئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان ڈپارٹمنٹل اسٹور کو سنہ 1984 کے سکھ فسادات کے متاثر کنبوں کے اراکین گروپ کے طورپر چلائیں گے۔ان اسٹوروں سے ملنے والا فائدہ بھی ان کنبوں کے اراکین کے سماجی اقتصادی ترقی کےلئے استعمال کیا جائےگا۔