ETV Bharat / state

دہلی میں ایک دن میں کورونا سے 19 اموات - Delhi is on fourth no in India

قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ 19سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 لوگوں کی موت کے بعد انفیکشن سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 148 پر پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں ایک دن میں کورونا سے 19 اموات
دہلی میں ایک دن میں کورونا سے 19 اموات
author img

By

Published : May 17, 2020, 4:48 PM IST

اس سے پہلے 13 مئی کو ایک دن میں 20 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ دہلی میں اس وبا کا قہر مسلسل خطرناک ہوتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 422 نئے معاملات سے متاثرین کی مجموعی تعداد 9755 پر پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ روز انفیکشن کے 438 معاملے سامنے آئے تھے۔

ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو دی گئی اطلاع کے مطابق 422 نئے معاملات کے ساتھ مجموعی تعداد 9755 پر پہنچ گئی۔ اس دوران 19 مریضو ں کی موت ہونے سے مجموعی تعداد 148 ہو گئی۔

دہلی میں ایک دن میں انفیکشن سے مرنے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ فی الحال وائرس کے ایکٹیو معاملات 5405 ہیں۔ اس دوران 266 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 4202 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔

دہلی میں فی لاکھ آبادی پر 6734 کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اتوار دس مئی کو دہلی میں انفیکشن کے مجموعی معاملات 6933 تھے۔ اس طرح ایک ہفتہ میں 2638 معاملات سامنے آئے اور مرنے والوں کی تعداد 75 سے بڑھ کر 148 پر پہنچ گئی۔

خیال رہے بھارت میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2872 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 34109 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 46 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 16 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.