ETV Bharat / state

دہلی میں 350 روپے کے لیے 18 سالہ لڑکے کا قتل، ملزم نابالغ نکلا - مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے

منگل کو ویلکم علاقہ میں ایک نابالغ نے صرف 350 روپے کے لیے 18 سالہ لڑکے کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ Murder for Rs 350 in Delhi

Murder for Rs 350 in Delhi
Murder for Rs 350 in Delhi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 22, 2023, 2:17 PM IST

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے ویلکم علاقے میں ڈکیتی کے دوران قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ منگل کو پیش آیا۔ جہاں ایک 18 سالہ نوجوان کو صرف 350 روپے کے لیے قتل کر دیا گیا۔ قتل کا ملزم 16 سالہ نابالغ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جی ٹی بی اسپتال بھیج دیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے واقعے کے چند گھنٹے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

  • #WATCH | Delhi: On an incident of a young boy being stabbed to death in the Welcome area, Joy Tirkey, DCP, North East, says, "...We got information that a boy has been stabbed...The injured was taken to the hospital, where he was declared brought dead...CCTV footages were checked… pic.twitter.com/zonQz2ijU7

    — ANI (@ANI) November 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نارتھ ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی ڈاکٹر جوئے ٹرکی نے اس معاملے پر کہا کہ، ’’منگل کی رات تقریباً 11:15 بجے اطلاع ملی کہ گلی نمبر 18 عیدگاہ روڈ پر ایک 18 سالہ نوجوان کو چاقو سے مار ہلاک کیا گیا ہے۔ جنتا مزدور کالونی، ویلکم تھانے کے علاقے میں اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی، خون میں لت پت لڑکے کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ جائے وقوعہ پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم نابالغ کی شناخت کر کے اسے پکڑ لیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے نوجوان کو ڈکیتی کی نیت سے قتل کیا ہے۔ ملزم نے پہلے مقتول کا گلا دبایا، جب مقتول بے ہوش ہوا تو اس پر وار کرکے اس کی جیب سے 350 روپے لوٹ لئے۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی کے کرلا میں سوٹ کیس میں ایک خاتون کی لاش ملی

قابل ذکر ہے کہ راجدھانی دہلی میں شرپسندوں کے حوصلے بلند ہیں۔ وہ چوری، چھینا جھپٹی اور قتل جیسے جرائم کرنے سے باز نہیں آ رہے۔ دو دن پہلے بھی باہری دہلی کے مغربی وہار تھانہ علاقے میں ایک نوجوان کو ڈکیتی کے خلاف احتجاج کرنے پر چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ملزم تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.