انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، لیبارٹریوں کی فہرست میں 13 لیب کا نام شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کی ہے۔ ان میں 1،060 سرکاری اور 704 نجی تجربہ گاہیں شامل ہیں۔
اس وقت، آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 898 (گورنمنٹ- 475، پرائیوٹ- 423 جبکہ ٹورنیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 742 ہیں (حکومت: 551، نجی: 191) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 124 ہیں (حکومت: 34، نجی: 90)۔
ان 1،764 لیبارٹریوں نے 17 ستمبر کو 10،06،615 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 6،15،72،363 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورون انفیکشن کے 96،424 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ اب تک انفیکشن ہونے والے افراد کی تعداد 52 لاکھ سے آگے یعنی 52 لاکھ 14 ہزار 677 ہوگئی ہے۔ تاہم، 17 ستمبر کو ریکارڈ اب تک 87،472 متاثرہ مریضوں کے شفایاب اور 1،174 مریضوں کی موت سے فعال انفیکشن کے صرف 7،778 معاملات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں کورونا انفیکشن کے 10،17،754 فعال معاملات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک ملک میں پونے میں صرف ایک لیبارٹری میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت موجود تھی جو 23 مارچ کو 160 ہوگئی تھی اور اب ملک بھر میں 1،764 لیبارٹری کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ میں مصروف ہیں۔