ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کا قہر جاری، 17 ہزار سے زائد نئے معاملے

دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جبکہ 104 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

دہلی میں کورونا کا قہر جاری، 17 ہزار سے زائد نئے معاملے
دہلی میں کورونا کا قہر جاری، 17 ہزار سے زائد نئے معاملے
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:09 AM IST

دہلی: دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے کیسز نے ایک بار پھر سے عوام میں دہشت پیدا کردی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17 ہزار سے زائد نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جبکہ 104 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ وہیں صحتیاب ہونے مریضوں کی تعداد میں مزید کمی آئی ہے۔

ویڈیو

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 17،282 نئے کیسز ہونے کے بعد اب دہلی میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7،67،438 ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی 104 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 11،540 ہوگئی ہے۔ جو کہ 30 نومبر 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

دہلی میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد اب 50،736 ہوگئی ہے جبکہ ہوم کورنٹائن میں بھی لوگوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جارہی ہے۔ جو 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا کے معاملے میں مسلسل ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے آج کیجریوال حکومت نے میٹنگ بلائی ہے جو کہ صبح گیارہ بجے شروع ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.