دارلحکومت دہلی کے ضلع روہنی میں ایک 25 سالہ لڑکے نے سترہ سالہ لڑکی کا قتل کر دیا۔ ملزم نے لڑکی کو شادی کی تجویز پیش کی تھی، جسے اس نے نامنظور کر دیا تھا، جس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔
والدین نے بچی کو ہسپتال پہنچایا لیکن اس کی پہلے سے ہی موت ہو چکی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم لڑکی کے گھر گیا، جس کے بعد اس نے ہتھوڑے سے اس کا قتل کر دیا۔ مقتولہ کے اہل خانہ میں سے کوئی بھی حملے کے وقت گھر پر نہیں تھا۔ قتل کرنے کے بعد ملزم دروازے کو باہر سے کنڈی لگا کر فرار ہو گیا۔
روہنی کے ڈی سی پی، پی کے مشرا کے مطابق 'ملزم اور مقتولہ دونوں ایک دوسرے کے پڑوسی تھے۔ لیکن ایک سال قبل مقتولہ کے اہل خانہ بیگم پور چلے گئے تھے اور وہیں انہوں نے سکونت اختیار کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کئی بار لڑکی کے گھر بھی جا چکا تھا۔
پولیس نے ملازم کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور اس کی تلاش جاری ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
'بیٹوں کو سرحد پر بھیجنے والے کسانوں کی بے عزتی کی گئی'
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔