ETV Bharat / state

آزاد پور منڈی میں اب تک کورونا وائرس کے 17 معاملے - آزاد پور منڈی میں اب تک کورونا وائرس کے 17 معاملے

سبزی منڈی آزاد پور میں ہفتہ کے روز ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے یہاں متاثرین کی تعداد 17 ہو گئی ہے

آزاد پور منڈی میں اب تک کورونا وائرس کے 17 معاملے

author img

By

Published : May 2, 2020, 5:48 PM IST

نئی دہلی: ایشیا کی سب سے بڑی پھل اور سبزی منڈی آزاد پور میں ہفتہ کے روز ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سے یہاں متاثرین کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

آزاد پور اے پی ایم سی کے صدر عادل احمد خان نے آج بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے ایک اور کورونا وائرس معاملے کی تصدیق کی ہے، جسے ملا کر کل تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے، طبی ٹیم مسلسل ان کے رابطے میں ہے اور لوگوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

خان نے بتایا کہ ابھی تک منڈی میں 28 دکانیں سیل کی جا چکی ہیں اور 43 لوگوں کو كورنٹين کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کے رہنے اور کھانے پینے کا انتظام منڈی انتظامیہ کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ طبی عملہ نے منڈی میں اب تک تقریبا 775 لوگوں کی اسکریننگ کی ہے، مشتبہ افراد کی جانچ کے لئے نمونے بھی لئے جا رہے ہیں۔ منڈی میں دہلی حکومت نے دو میڈیکل ٹیم تعینات کی ہیں، یہ ٹیم منڈی میں واقع دو محلہ کلینک (ایک سبزی منڈی اور دوسری پھل منڈی) میں صبح سات بجے سے دوپہر ایک بجے تک موجود رہتی ہیں۔

منڈی میں کام کرنے والے تاجر، کسان، مزدور، ڈرائیور وغیرہ کی مفت میں جانچ کی جارہی ہے۔ منڈی میں کام کرنے والے تمام لوگوں کی اسکریننگ کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کریں گے۔

منڈی کو مسلسل سینی ٹائز کیا جا رہا ہے۔ منڈی میں آنے والے تمام مزدور، تاجر، ڈرائیور اور کسانوں کو ماسک دیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاون میں صفائی مہم چلا کر روزانہ دو وقت صفائی کی جارہی ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.