ETV Bharat / state

وزارتی گروپ نے کووڈ۔19 سے نمٹنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا - شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ پوری

ملک میں کورونا انفکشن سے نمٹنے کے لئےاپنائی جارہی حکمت عملی کے بارے میں آج یہاں وزراء گروپ کی 16ویں میٹنگ میں سبھی ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن
ڈاکٹر ہرش وردھن
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 10:51 PM IST

اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے کی اور اس میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ پوری، وزیر مملکت برائے شپنگ منسکھ لال مانڈویہ، وزیر مملکت برائے صحت اشوینی چوبے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور دیگر سینئر عہدیداروں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں وزراء گروپ کو ملک میں کورونا انفکشن سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جارہے اقدام اور دنیا کے دیگر ممالک اور بھارت کی صورت حال کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران کئے گئے اقدامات، لاک ڈاؤن کے فوائد اور اس میں رعایت دینے کے بعد کی صورت حال اور کورونا مریضوں کے انتظام کے تعلق سے تفصیلی معلومات مہیا کرائی گئی۔

گروپ کو کورونا سے نمٹنے کے لئے بنائے گئے 11 بااختیا گروپوں کے بارے میں بھی بتایا گیا اور لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سرگرمیوں کو شروع کئے جانے کے تعلق سے مرکزی وزارت برائے صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار سے متعلق ہدایات کی بھی جانکاری دی گئی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اس وقت ملک 'انلاک 1' مرحلہ میں داخل ہوچکا ہے اور لاک ڈاؤن سے متعلق سبھی پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ہے اورایسی صورت حال میں ہم سبھی کو انتہائی نظم وضبط میں رہنا ضروری ہے۔

اس کے لئے سماجی دوری، کھانستے اور چھینکتے وقت ہوشیاری برتنے، باہر جاتے وقت ماسک یا منھ کو ڈھکنے اور ذاتی صفائی کی ہدایات کو اپنانا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.