ETV Bharat / state

India Corona Update بھارت میں کورونا وائرس کے 1590 نئے معاملے درج - بھارت میں کورونا کے نئے کیسز

بھارت میں ایک بار پھر کورونا کیسز تیزی سے بڑھنے لگے ہیں۔ وزارت صحت نے ہفتے کے روز کہا کہ ملک میں کووڈ-19 کے ایک ہی دن میں 1,590 کیس درج کیے گئے ہیں۔ New Corona Cases in India

India Corona Update
بھارت میں کورونا وائرس کے 1590 نئے معاملے درج
author img

By

Published : Mar 25, 2023, 11:41 AM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1590 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، یہ تعداد 146 دنوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8601 ہو گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انفیکشن کی شرح 1.33 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 910 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 119560 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9497 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں 220.65 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ملک میں 6 اموات ہوئی ہیں۔ جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 824ہو گئی ہے۔ ممبئی سے متصل تھانے ضلع میں جمعہ کو کورونا وبا کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ ریاست میں 343 لوگ اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔ وہیں راجستھان، کرناٹک اور اتراکھنڈ میں کورونا سے ایک ایک موت کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت میں 7 اگست 2020 کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 لاکھ، جبکہ 20 نومبر 2020 کو 90 لاکھ سے زیادہ ہو گیا تھا۔ بھارت میں کووڈ 19 کے روزانہ مریضوں کی تعداد میں اوسطاً نو گنا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ پچھلے پانچ ہفتوں میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Covid Cases in UP یوپی میں کووڈ کیسز کی تعداد 100 سے تجاوز

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.