ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے 1573 نئے معاملے، 2276 صحت یاب ہوئے - دہلی میں کووڈ۔ 19 کیسز کی تعداد

قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اتوار کو مسلسل پانچویں روز نئے معاملے کی بنسبت شفایاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی۔

file photo
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jul 12, 2020, 10:58 PM IST

وزارت صحت کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار کے مطابق نئے معاملے 1573 رہے، جبکہ 2276 مریض صحت یاب ہوئے۔

دہلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد حالانکہ 112495 پر پہنچ گئی ہے جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 89968 یعنی 79.97 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

نو جولائی کو ریکارڈ 4027 مریض صحت یاب ہوئے تھے۔ 24 گھنٹوں میں مزید 37 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3371 پہنچ گئی۔

اس دوران تشویش کی بات یہ رہی کہ ممنوعہ زون کی تعداد13 بڑھ کر 652 ہوگئی۔

سات جولائی کو نئے معاملے کم ہوکر 1379 تھے۔اس سےقبل دہلی میں 23 جون کو 3947 ایک روز میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے تھے۔

مہاراشٹر اور تمل ناڈو کے بعد دہلی تیسری ریاست ہے، جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔مہاراشٹر میں متاثرہ افراد کی تعداد دولاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

دہلی میں سرگرم معاملےکی تعداد بھی آج 19895 سے کم ہوکر 19155 رہ گئی۔

کورونا جانچ میں پچھلے کچھ دنوں میں آئی تیزی سے جانچ کی کل تعداد 789853 پر پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 22236 جانچ کی گئی۔اس میں آرٹی پی سی آر جانچ 9443 اور ریپڈ اینٹی جین 11793 تھی۔یہاں دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کی اوسط بھی بڑھ کر 41571 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.