ان اسپتالز میں صرف کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا، دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا اب ان اسپتالز میں علاج و معالجہ نہیں ہو سکے گا۔
اس کے علاوہ حکومت نے 115 پرائیویٹ اسپتالز کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے مزید بستروں کا انتظام کریں۔ حکومت نے 101 پرائیویٹ اسپتالز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا وائرس کا علاج شروع کریں اور اسپتال کی وارڈ صلاحیت کا 60 فیصد کورونا مریضوں کے لئے مختص کریں، ساتھ ہی 19 پرائیویٹ اسپتالز سے 80 فیصد اور 82 فیصد آئی سی یو بیڈز کورونا مریضوں کے لئے مختص کرنے کو کہا گیا ہے۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر جائزہ میٹنگ بلائی جس میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور سکریٹری صحت کے علاوہ تمام اعلی افسران شریک تھے۔ میٹنگ کے دوران وزیراعلی نے کووڈ ۔19 سے متاثر مریضوں کے لئے اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ہی14 اسپتالز کو مکمل طور سے کوڈ ۔اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
ریاستی حکومت کی جانب سے جن اسپتالز کو کووڈ اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:۔
1. اندرپرستھ اپولو اسپتال
2. ہولی فیملی اسپتال
3.سر گنگارام اسپتال
3. وینکٹیشوراسپتال
5. منی پال اسپتال
6. جے پورگولڈن اسپتال
7. ماتا چانن دیوی اسپتال
8. پشپاوتی سنگھانیا اسپتال
9. سروج سپراسپیشلئٹی اسپتال
10. مہاراجہ اگرسین ہسپتال ، پنجابی باغ
11. میکس سپراسپیشلئٹی اسپتال ، شالیمار باغ
12. فورٹس اسپتال، شالیمار باغ
13. میکس اسمارٹ سپراسپیشلئٹی اسپتال ، ساکیت
14. سری بالاجی ایکشن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، پشچم وہار
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے پیر کے روز بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،491 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 7،36،688 ہوگئی ہے جبکہ 7،665 مزید مریضوں کو کورونا سے شفایابی ملنے کے بعد قومی دارالحکومت میں صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6،87،238 ہوگئی۔ قومی دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح آج 93.28 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید 72 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 11،355 تک ہو گئی ہے، قومی دارالحکومت میں اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔ کورونا وائرس سے مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 92،397 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی جانے والی جانچ کی تعداد 2.14 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ دارالحکومت میں فی 8 لاکھ آبادی میں اوسطا ٹسٹ 8،23،717 ہے۔
دریں اثنا دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 6،175 ہوگئی ہے۔