ETV Bharat / state

ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1334 کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 1334 نئے کیسز درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 15 ہزار 712 تک پہنچ گئی اور اس دوران اس وبا سے 27 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 507 ہو گئی۔

ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1334 کیسز
ملک بھر میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 1334 کیسز
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 12:59 PM IST

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 15،712 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے متاثر239 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 2231 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر مہاراشٹر ہے جہاں متاثر ین کی تعداد میں ایک دن میں 328 افراد کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی تعداد 3651 ہوگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 10 افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے۔

متاثرین کی تعداد کے معاملہ میں دوسرے مقام پر دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 186 نئے کیسز درج کیے جانے کے بعد اب تک کل 1893 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران مرنے والوں کی تعداد 42ہوگئی ہے۔

دارالحکومت میں کل 72 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس کے بعد گجرات میں متاثرین کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھا جارہاہے اور یہاں 277 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 1376 ہوگئی ہے اور 12 مزید افرادکی موت کے بعد ہلاک والوں کی مجموعی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔

تمل ناڈو میں 49 نئے مریض سامنے آئے اور متاثرین مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1372 ہو گئی ہے،ریاست میں اب تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ مدھیہ پردیش میں متاثرین کی تعداد 97 سے بڑھ کر 1407 ہو گئی ہے اور ریاست میں ہلاک والوں کی تعداد ایک کے کے اضافہ کے ساتھ 70 ہو گئی۔

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 1351 ہو گئی ہے۔ ریاست میں انفیکشن سے ہلاک والوں کی تعداد میں کوئی اضافہ درج نہیں کیا گیا اوریہاں ہلاک شدگان کی تعداد 11 ہی ہے۔

اس دوران تلنگانہ میں 43 نئے کیسز سامنے آئے اور متا ثرین کی کل تعداد 809 ہو گئی۔ ریاست میں اس وبا سے کل 18 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 400 لوگ متاثر ہوئے ہیں اورتین افراد کی موت ہوئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں انفیکشن کے 120 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 969 ہو گئی ہے اور ہلاک والوں کی تعداد 14 ہی ہے۔

جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 603 اور کرناٹک میں 384 متاثرین ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 15 اور 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 341 ہے اور پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 13، مغربی بنگال میں 12، ہریانہ میں تین، جھارکھنڈ اور بہار میں دو دو ، میگھالیہ، اڑیسہ،ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.