شمال مشرقی دہلی میں ہوئے تشدد میں اب تک 48 اموات ہوئی ہے۔ وہیں جی ٹی بی ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ دہلی تشدد میں گولی لگنے سے 13 افراد کی موت ہوئی ہے، جبکہ 67 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جی ٹی بی ہسپتال کے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر سنیل کمار سے ملی جانکاری کے مطابق، شمال۔ مشرقی دہلی تشدد کے بعد ایک ہسپتال میں لگاتار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا اور یہ تعداد اب جاکر کہیں نہ کہیں تھم چکا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ہسپتال میں اس تشدد میں زخمیوں کی تعداد 298 پہنچ چکی ہے۔ یہ تعداد ہسپتال کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تشدد میں ہسپتال میں داخل ہونے والے 298 افراد ہیں۔
ہسپتال سے ملی جانکاری کے مطابق، 298 زخمیوں میں حیران کرنے والا اعداد یہ ہے کہ 67 لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔ کئی زخمیوں نے ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ دیا۔ وہیں کئی لوگ علاج کے دوران موت ہو گئی۔
غورطلب ہے کہ گرو تیگ بہادر ہسپتال میں جہاں زخمیوں کی تعداد 298 پہنچی تو وہیں اس میں مرنے والوں کی تعداد 44 ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ان 44 اموات میں 13 کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔
اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دہلی تشدد کے دوران کتنی گولی باری ہوئی تھی۔