ETV Bharat / state

پنجاب میں کورونا کے 122 نئے کیسز - لدھیانہ

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض کی آج موت ہونے سے ریاست میں کووِڈ۔19 وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد جہاں 99 ہوگئی۔ وہیں کورونا مثبت کے 122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 122 نئے کیسز
پنجاب میں کورونا کے 122 نئے کیسز
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 9:55 PM IST

پنجاب حکومت کی جانب سے شام کو جاری بلیٹن کے مطابق فیروز پور میں ایک مریض ہلاک ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 122 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ 54 لدھیانہ سے ہیں۔ پٹھان کوٹ میں بھی 16 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

بلیٹن کے مطابق کورونا کے 22 مریضوں کے آج صحتیاب ہو جانے کے بعد انھیں اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ ان میں 12 موہالی سے پٹھان کوٹ سے چھ اور گرداس پور سے چار افراد شامل ہیں۔

ریاست میں وبا شروع ہونے سے اب تک کورونا متاثرین کی تعداد 4074 ہو چکی ہے جن میں سے 2700 مریضوں کو چھٹی دی جا چکی ہے اور اس وقت ایکٹیو کیسز یعنی زیر علاج مریضوں کی تعداد 1275 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.