قومی دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں دہلی میں ہر طرح کی مراعات دی گئی ہیں، لیکن کنٹینمنٹ زون میں 30 جون تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔
دہلی میں ایک طرف کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، تو وہیں دوسری طرف کنٹینمنٹ زون والے علاقوں میں بھی متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں ان کورونا ہاٹ سپاٹ مقامات کی بڑھتی ہوئی تعداد 122 تک جاپہنچی ہے، اور یہ پہلا موقع ہے جب کنٹنمنٹ زون کی تعداد میں اس قدر اضافہ ہوا ہے۔
اسی دوران دہلی حکومت نے آج لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے سے متعلق اپنی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
اس کے بعد اب دہلی حکومت کی جانب سے ایک تفصیلی حکم جاری کیا گیا ہے، جس میں کنٹینمنٹ زون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن 30 جون تک یہاں جاری رہے گا۔
اس ہدایت میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری خدمات کے علاوہ کنٹینمنٹ زون میں تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔
وزارت داخلہ کے رہنما خطوط کے مطابق مقامی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تحقیقات کے بعد ہی کنٹینمنٹ زون کو ڈی کنٹینمنٹ زون کرنے کا فیصلہ کریں گے، اس کے بعد ہی وہاں لاک ڈاؤن میں دی جانے والی نرمی نافذ ہوگی۔
خیال رہے کہ دہلی کے 122 کنٹینمنٹ زون میں سے زیادہ سے 24 کنٹینمنٹ زون شمالی دہلی میں ہیں، جب کہ مغربی دہلی میں 16 کنٹینمنٹ زون ہیں، تاہم ابھی تک دہلی میں 53 کنٹینمنٹ زون کو ڈی کنٹینمنٹ کیا گیا ہے۔