اپوزیشن کی 12 جماعتوں کے نمائندے صدر جمہوریہ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پارلیمنٹ میں منظور کئے گئے زرعی بلز پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن شکتی سنگھ گوبل نے بتایا کہ راجیہ سبھا میں بغیر ووٹنگ کے زرعی شعبہ کے دو اہم بلز کو منظوری دے دی گئی جبکہ ان بلز کو منظوری نہ دینے کا مطالبہ کرنے کےلیے اپوزیشن جماعتوں نے صدرجمہوریہ سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانگریس، بائیں بازوں کی جماعتیں، این سی پی، ڈی ایم کے، ایس پی، ترنمول کانگریس اور آر جے ڈی کی جانب سے آج صدر جمہوریہ کو ایک یادداشت پیش کی جائی گی۔ تاہم یادداشت کے ذریعہ اپوزیشن ارکان صدر جمہوریہ سے زرعی بلز کی منظوری پر مداخلت کی اپیل کی جائے گی اور ان سے ان بلز پر دستخط ثبت نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں منظورہ بلز اسی وقت قانون بن سکتے ہیں جب صدرجمہوریہ ان بلز کی توثیق کرتے ہوئے اپنی دستخط ثبت کرتے ہیں۔ زرعی شعبہ میں زبردست اصلاحات لانے والے ان دو بلز کو راجیہ سبھا میں گذشتہ اتوار اپوزیشن کے ہنگامہ کے دوران ندائی ووٹوں سے منظوری دی گئی۔