چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اتوار کو کہا کہ 'ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران 48 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق 11 نئے کیسز میں پانچ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے ہیں ۔
ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 82827 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اس وبا سے ہلاک شدگان کی تعداد ایک ہفتے سے 4632 پر مستحکم ہے ۔
ملک میں كووڈ -19 وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد ابھی تک 77300 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔
ملک میں 800 متاثرین ابھی بھی زیر ِعلاج ہیں جن میں سے 50 سے زائد مریضوں کی حالت نازک ہے وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں بغیر علامات والے 30 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سات بیرون ملک سے آنے والے افراد کے ہیں ۔
ملک میں غیر ملکی کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1634 ہو گئی ہے ۔ ہفتہ کو ہیلتھ افسران نے بتایا کہ ملک میں كووڈ -19 کے بیرون ملک آئے لوگوں کے 11 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک کیس مقامی منتقلی کا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وبا سے ایک ہفتے سے کوئی اموات نہیں ہوئی ہے ۔