ETV Bharat / state

عالمی یوم آبادی پر خصوصی رپورٹ

ہر برس 11 جولائی کو دنیا بھر میں عالمی یوم آبادی منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگ بڑھتی آبادی پر توجہ دیں اور آبادی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

عالمی یوم آبادی پر خصوصی پیشکش
عالمی یوم آبادی پر خصوصی پیشکش
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 9:37 AM IST

دنیا کی آبادی پر نظر رکھنے والے عالمی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی 7 ارب 57 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، دنیا کی آبادی میں پچھلے 4 سال میں 45 کروڑ افراد کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کیوں کہ سنہ 2015 میں دنیا کی آبادی 7 ارب 20 کروڑ سے کچھ زائد تھی۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا کی آبادی میں گزشتہ چند سال میں اضافے کا تناسب 2.3 فیصد رہا ہے، عالمی اداروں کے مطابق 1970 کے بعد کچھ سال ایسے بھی آئے جب دنیا کی آبادی میں واضح کمی بھی دیکھی گئی، تاہم جس طرح کا اضافہ 2015 سے 2019 کے درمیان نوٹ کیا گیا ہے اگر دنیا کی آبادی اسی تناسب یعنی 80 لاکھ افراد ہرسال بڑھتے رہے تو اندازے کے مطابق 2030 تک دنیا کی آبادی 8 ارب سے زائد ہوجائے گی۔

اگرچہ دنیا کے تمام خطوں میں آبادی میں اضافے کا تناسب یکساں نہیں ہے مگر اس اضافے نے ہر خطے میں ایک جیسے سماجی و معاشرتی مسائل کو جنم دیا ہے جن میں رہائش اور بنیادی ضروریات زندگی جیسے مسائل نمایاں ہیں اور ان مسائل میں پانی کی قلت، معیاری تعلیم سے محرومی، صحت اور ٹرانسپورٹ کی مشکلات جیسے مسائل قابلذکر ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کے زیادہ آبادی والے 10 شہروں میں سے زیادہ تر ایشیا میں ہیں اور ان میں سے 5 بھارت اور چین کے شہر ہیں جن میں بیجنگ، شنگھائی، تیان جن، ممبئی اور دہلی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں آج کا دن

واضح رہے کہ 11 جولائی کو عالمی یوم آبادی کے طور پر منانے کا آغاز 1989 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے گورننگ کونسل نے کیا تھا۔ دراصل 11 جولائی 1987 تک عالمی آبادی 5 ارب کو عبور کرچکی تھی، جس کے پیش نظر عالمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس دن کو منانے اور اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.