اسکول میں موجود انتخابی افسران نے بزرگ خاتون کا مالا ڈال کر استقبال کیا۔ دہلی انتخاب میں الگ الگ رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہاں کئی نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار اپنے وؤٹ کا استعمال کیا ہے تو کئی بزرگوں نے اپنے حق رائے دہی کا اسعتعمال کیا ہے۔
دہلی اسمبلی انتخاب میں 108 برس کی بزرگ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے لوگوں کو وؤٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔ خاص بات یہ رہی کہ یہ خاتون اپنے پیروں سے چل کر پولنگ بوتھ پہنچی اور اپنے حق اے رائے دہی کا استعمال کیا۔
اس کے علاوہ دہلی کی سب سے بزرگ خاتون کالی تارا منڈل نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ بنگال نژاد تارا منڈل دہلی کے سی آر پارک میں رہتی ہیں۔ ان کی عمر 111 برس ہے۔
تارا منڈل کے بیٹے سکھ رنجن کے مطابق ان کی والدہ نے اسمبلی انتخابات میں خاصی دلچسپی دکھائی ہے۔ انہوں نے عام انتخابات میں اپنے حق رائے دہلی کا استعمال کیا تھا۔