ملک میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور قومی سطح پر اس کے متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسی طرح ضلع نوئیڈا میں مزید 104 کورونا کیسز پائے گئے ہیں جس کے بعد ضلع میں متاثرین کی تعداد 6600 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ آج 93 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر گھر لوٹے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5872 ہوگئی ہے جبکہ ابھی بھی ضلع میں 785 فعال کیسز موجود ہیں۔
حالانکہ کورونا وائرس سے 43 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی باشندوں کو اب کورونا کی تباہی سے راحت مل رہی ہے اور یہاں ہر روز تقریباً 4 ہزار افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔
کورونا ٹرانزیشن چین کو توڑنے کے لیے بھی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔
گوتم بودھ نگر ضلع میں 1 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔ صحتیابی کی شرح 99.35 ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو امید ہے کہ جلد ہی گوتم بدھ نگر ضلع کو کورونا سے نجات مل جائے گی۔