ETV Bharat / state

دو ڈی ٹی سی بسوں میں 100 افراد سوار - دہلی پولیس کے مابین تناؤ کا ماحول

دہلی اتر پردیش بارڈر پر پولیس کے مابین ایک تناؤ دیکھنے کو ملا۔ معلومات کے مطابق دیر رات تک ماحول گرم رہا۔

دو ڈی ٹی سی بسوں میں 100 افراد سوار
دو ڈی ٹی سی بسوں میں 100 افراد سوار
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 5:14 PM IST

دہلی سے ملحق غازی آباد میں اتر پردیش اور دہلی پولیس کے مابین تناؤ کا ماحول پیدا ہوا۔ معاملہ اتر پردیش گیٹ کا ہے۔ جہاں غازی آباد کی کھوڑا پولیس نے 2 ڈی ٹی سی بسوں کو دیکھا اور انہیں دہلی یوپی بارڈر پر روک لیا۔ دونوں بسوں میں سو کے قریب افراد سوار تھے۔ کھوڑا پولیس کو اطلاع ملی کہ دونوں بسیں اتر پردیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

بس میں موجود لوگوں نے بتایا کہ 'دونوں بسوں میں بھرے افراد مہاجر مزدور ہیں، جنہیں کشمیری گیٹ سے غازی پور کے شیلٹر ہوم میں منتقل کیا جارہا ہے۔ دونوں بسیں بعد میں واپس لوٹ گئیں۔

شیلٹر ہوم شفٹ کرتے وقت دہلی پولیس کانسٹیبل بھی بس میں سوار تھے۔ اس دوران دہلی پولیس بھی بڑی تعداد میں سرحد پر آگئی اور ماحول بحث میں تبدیل ہوتا ہوا نظر آیا۔

غازی آباد پولیس کے عہدیداروں نے اس معاملے کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہا تاہم یہ ضرور کہا گیا کہ 'دہلی پولیس اور اتر پردیش پولیس کے مابین کوئی تناؤ نہیں ہے اور نہ ہی بسوں کو روکا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن ون 1 کے آغاز میں ہزاروں مہاجر مزدور اچانک دہلی اور اتر پردیش کی سرحدوں پر پہنچ گئے جس کے بعد کئی طرح کے الزامات لگنا شروع ہوگئے تھے۔ کہا جارہا تھا کہ دہلی کی جانب سے تمام مہاجر مزدوروں کو اتر پردیش سرحد پر چھوڑا گیا تھا۔ جس کے بعد ہجوم جمع ہوگیا۔ ایسی صورتحال میں اترپردیش پولیس کی پریشانی بڑھ گئی تھی۔ غازی آباد اور نوئیڈا کی ضلع انتظامیہ نے تمام مہاجر مزدوروں کو گھروں تک لے جانے کی ذمہ داری اٹھائی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.