مرکز حکومت کے مطابق بہار کے مظفر پور ضلع کے دس مختلف مقامات پر ورولوجی لیباٹری قائم کیے گیے ہیں اس کے علاوہ دس مختلف مقامات پر دس بستر والے آ ئی سی یو قائم کیے گیے ۔
انہوں نے کہاکہ ریاستی صحت محکمہ کی ذمہ داری مرکز کی نہیں ہوتی ہے۔ مرکز حکومت بہار کو اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کرنے کوشش کر رہی ہے۔
سپریم کورٹ میں داخل جواب میں مرکزی حکومت نے کہاکہ ریاست بہار میں محکہ صحت میؓ بہتری کے لیے تمام تعاون کرنے کے لیے تیار ہے اور اس کے فنڈ مہیا کرائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ بہار میں چمکی بخار کے سبب 140 بچوں کی موت ہو گئی تھی ۔24 جون کو سپریم نے اس کیس کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے حکومت بہار کی پھٹکالگائی تھی۔
سپریم کورٹ نے حکومت بہار کو ایک سال کے دوران ہسپتال میں سو بستر والا آ ئی سی سی یونٹ قائم کرنے کا حکم دیا تھا۔