کورونا کے درمیان ڈینگو دہلی کے لئے کوئی مسئلہ نہ بن جائے اس لیے دہلی حکومت نے '10 ہفتے ، دس بجے 10 منٹ 'کے نام سے ڈینگو کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔
اس کے تحت حکومت لوگوں سے اپیل کررہی ہے کہ وہ اگلے 10 ہفتوں کے لئے ہر اتوار کو 10 منٹ کا وقت صبح 10 بجے دیں اور آپ کے گھر میں محفوظ پانی کو تبدیل کریں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دیں۔
یہ مہم 6 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج اس کے تحت اپنے گھر میں جمع پانی کو تبدیل کردیا۔ وزیراعلیٰ نے اس کے بارے میں ٹویٹ کرکے معلومات دی ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ 'آج دوسرے اتوار کو ڈینگو کے خلاف مہم میں، 'میں نے پھر اپنے گھر کی چینکنگ کی اور جمع شدہ صاف پانی کو تبدیل کیا۔ اس میں صرف 10 منٹ لگے، آپ بھی اپنے گھر کی چیکنگ ضرور کریں۔ ڈینگو ہار ے گا اور دہلی ایک بار پھر جیتے گی۔
یہ بھی پڑھیں:کووڈ 19: مانسون اجلاس سے قبل کل جماعتی میٹنگ نہیں ہوگی
واضح رہے کہ گزشتہ سال دہلی حکومت نے ڈینگو کے خلاف یہ مہم شروع کی تھی۔ پھر لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سمیت متعدد وزراء لوگوں کے گھروں تک گئے۔ لیکن اس بار وزیر اعلیٰ لوگوں سے اشتہار اور آگاہی مہم کے ذریعہ اس میں شامل ہونے کی اپیل کر رہے ہیں۔
دہلی حکومت نے اس کے لئے ڈینگو ہیلپ لائن نمبر 01123300012 اور واٹس ایپ نمبر 8595920530 بھی جاری کیا ہے۔ اس کے ذریعے کوئی بھی ڈینگو سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔