ETV Bharat / state

بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ منشیات فروش گرفتار

JK police arrested drug peddler in Baramullaمنشیات کے بڑھتے رجحان کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پولیس نے بارہمولہ ضلع میں منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشیلی ادویات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

۱۲۱۲۱
بارہمولہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2024, 5:22 PM IST

Updated : Jan 20, 2024, 3:46 PM IST

بارہمولہ: بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے پولیس اسٹیشن شیری کی ایک ٹیم نے گانٹمولہ کالونی میں قائم ناکہ پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے قبضے سے اسپاسمو پراکسیون پلس سائیکو ٹراپک کے 72 کیپسول برآمد ہوئے۔ پولیس نے اس کی شناخت گوہر احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ پہلوہران کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن شیری منتقل کر دیا گیا ہے۔

بارہمولہ پولیس نے اس مناسبت سے پولیس اسٹیشن شیری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ بارہمولہ میں اب تک درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے عادی اور مطلوب منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے، ان میں سے ایک خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

جموں کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات فروشی کے خلاف جاری جنگ میں انتظامیہ، پولیس کو تعاون دینے کی سے اپیل کی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ ’’اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کسی اور جرم سے متعلق آپ کوئی نقل و حرکت محسوس کریں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کرکے اس کی اطلاع دیں۔‘‘ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کا پوری طرح قلع قمع عوامی تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

Last Updated : Jan 20, 2024, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.