ETV Bharat / state

نوجوان نے ایک ہی منڈپ میں دو دلہنوں سے شادی کی - شریک حیات

سننے میں حیران کن ہے لیکن یہ سچ ہے کہ چھتیس گڑھ کے جشپور ضلع میں ایک نوجوان نے دو لڑکیوں سے شادی کی او ر اگنی کو ساکشی مانتے ہوئے دونوں کو ہی اپنی شریک حیات مانتے ہوئے ان کے ساتھ زندگی گزارنے کا عہد کیا۔

نوجوان نے ایک ہی منڈپ میں دو دلہنوں سے شادی کی
author img

By

Published : May 20, 2019, 8:00 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی کرنے والا نوجوان سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں ہے۔ ضلع کے باغیچہ علاقہ کے بگڈول گاوں میں رہنے والے نوجوان انل کمار کی شادی پانچ برس پہلے ہوئی تھی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے گاوں کی ہی ایک لڑکی سیما پیکرا سے اس کا معاشقہ چل رہا تھا۔

نوجوان نے سیما سے شادی کرنے کی بات گھر والوں سے کی تووہ اس کے لئے تیار نہیں ہوئے اور کہا کہ ایک بیوی کے رہتے ہوئے دوسری شادی نہیں ہوسکتی۔

نوجوان نے پہلی بیوی سے جب اس بارے میں پوچھا تو اس نے یہ کہتے ہوئے فوراََ منظوری دے دی کہ جس میں اس کی خوشی ہے اسی میں اس کی بھی خوشی ہے پھر دونوں کنبوں کی کئی میٹنگوں کے بعد معشوقہ سیما کے ساتھ شادی کرنا طے ہوا لیکن پنچایت کے لوگوں نے بات چیت میں یہ بھی طے کیا کہ ایک ہی منڈپ میں معشوقہ اور پہلی بیوی کے ساتھ پھر سے شادی ہوگی۔

دونوں کنبے اور پہلی بیوی بھی اس کے لئے تیار ہوگئی۔ مذہبی ریت رواج کے ساتھ نوجوان سے دونوں کی کل یہاں ایک منڈپ میں شادی ہوگئی۔ پہلی بیوی کی رضامندی اور ایک ہی منڈپ میں شادی ہونے کی اس خبر کی ضلع ہی نہیں آس پاس میں کافی تذکرہ ہے۔ بیشتر لوگ پہلی بیوی کی کافی تعریف کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.