رائے گڑھ: چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع کے تمنار تھانہ علاقے کے تحت دھورابھانٹھا میں آج ایک ٹرک کی زد میں آکر ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس حادثہ سے مشتعل گاؤں والوں نے موقع پر توڑ پھوڑ کی۔ پولیس سمجھانے میں مصروف ہے۔ Road Accident in Raigarh
پولس ذرائع کے مطابق ضلع کے تمنار بلاک کے تحت گاؤں کونڈکل کا رہنے والا انل یادو (18) اپنے ساتھیوں اگھن چوہان اور نریش یادو کے ساتھ کسی کام کے سلسلے میں اسکوٹی پر دھورابھانٹھا آرہا تھا۔ اسی دوران دھونرابھانتھا کی طرف سے آنے والے ٹرک ڈرائیور نے گاڑی کو تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے اپنی زد میں لے لیا۔ یہ علاقہ کوئلے کی کان اور کثیر صنعتوں والا علاقہ ہے اور یہاں پر بھاری گاڑیوں کی مسلسل آمدورفت رہتی ہے جس کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔
کوئلے سے لدے ٹرک کے بھاری پہیوں کے نیچے دب کر انیل یادو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ساتھ ہی اس کے دونوں ساتھی بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو گاؤں والوں کی مدد سے فوری طور پر قریبی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کرنے والے اس دل دہلا دینے والے واقعے کو انجام دے کر گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔ سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت کے بعد مشتعل لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور نوجوان کے اہل خانہ کو معاوضہ اور ملزم ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی تمنار پولیس موقع پر پہنچی اور گاؤں والوں کو سمجھانے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: Budaun Road Accident بدایوں میں کار کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر میں میاں بیوی کی موت
یو این آئی