ETV Bharat / state

Suicide Case in Chhattisgarh میڈیکل کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خاتون نے کی خودکشی - چھتیس گڑھ میں خاتون کی خودکشی

چھتیس گڑھ میں ایک خاتون نے میڈیکل کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کا علاج کرانے کے لیے میڈیکل کالج آئی ہوئی تھی۔ woman committed suicide in Shivpuri

میڈیکل کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خاتون نے کی خودکشی

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 4:30 PM IST

شیو پوری: چھتیس گڑھ کے شیو پوری میں ایک خاتون نے میڈیکل کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سنیتا آدیواسی کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی تقریباً ایک سالہ بیٹی کے علاج کے لیے میڈیکل کالج آئی تھی جہاں اس کا علاج چل رہا تھا۔ سنیتا کا خاندانی جھگڑا چل رہا تھا۔ اسی وجہ سے کل رات اس نے میڈیکل کالج کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ شیو پوری کوتوالی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ 21 جنوری کو ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ہریانہ کی ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ شہر کی انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی (ایفلو) میں ایک طالبہ نے ہاسٹل کی عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ اس لڑکی کی شناخت 22 سالہ انجلی کے طور پر کی گئی ہے جو ایم بی سی ہاسٹل سیتاپھل منڈی میں مقیم تھی۔ وہ ایم اے انگریزی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ گھریلو مسائل کی وجہ سے انجلی تناؤ کی شکار ہوگئی جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔ اطلاع ملتے ہی عثمانیہ یونیورسٹی پولیس وہاں پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Suicide Case in Hyderabad حیدرآباد میں ہریانہ کی طالبہ نے خودکشی کرلی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.