ETV Bharat / state

جشپور کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ پارلیمانی حلقہ کی حدود میں آنے والے ضلع جشپور کے ایک گاؤں کے لوگوں نے لوک سبھا انتخابات کے لیے 23 اپریل کو ہونے والی ووٹنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

evm
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 7:35 PM IST

دوكڈا تھانہ کےتحت داروپيسا گاؤں کے لوگوں نے گاؤں کی دونوں سرحد وں پر اس تعلق سے بورڈ بھی لگا دیے ہیں۔

گاؤں کے سربراہ الیکس ٹوپو نے کہا کہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پانی، تعلیم، صحت پر بھی اثر پڑ رہا ہے۔

سڑک اور دیگر سہولت مہیا کرانےکا مطالبہ گاؤں والے طویل عرصے سے اپنے عوامی نمائندوں سے کر رہے ہیں لیکن اس جانب کوئی بھی توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہےکہ گذشتہ روز اسمبلی انتخابات میں بھی عوامی نمائندوں نے گاؤں والوں کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انتخاب جیت جانے کے بعد گاوں کو نظر انداز کر دیا۔

یہی وجہ ہے کہ گاؤں والوں نے متحد ہو کر اس بار لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

كنکوری کے رکن اسمبلی یو ڈی مینج نے دعویٰ کیا کہ داروپيسا گاؤں کے لوگوں سے بات چیت کر کے ان کے مسائل کا جلد ہی حل نکال لیا جائےگا۔

ضابطہ اخلاق کے ختم ہوتے ہی ترجیحی بنیاد پر گاوں میں سڑک، پینے کے پانی کی قلت جیسے بنیادی مسائل کو حل کیا جائے گا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.