ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورسز کی فائرنگ، ایک دیہاتی ہلاک - Naxalites

چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سیکوریٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہو جس میں ایک دیہاتی ہلاک اور دیگر ایک زخمی ہوگیا۔

Villager dies, another hurt in crossfire between Maoists, security forces
چھتیس گڑھ میں سیکوریٹی فورسس کی فائرنگ، ایک دیہاتی ہلاک
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 10:18 AM IST

پولیس کے مطابق مشتبہ حالات میں سیکوریٹی فورسز نے فائرنگ کردی جبکہ مقامی لوگوں نے ماؤنوازوں کی موجودگی کی تردید کی ہے۔

یہ واقعہ علی الصبح مودکپل پولیس اسٹیشن کے پسگڈی گاوں میں پیش آیا جبکہ سی آر پی ایف 229 بٹالین کی ایک ٹیم علاقے میں گشت کے لیے جارہی تھی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملوچن کشیپ نے بتایا کہ گشت کررہی ٹیم نے مشکوک حرکت کے بعد آگاہ کیا لیکن ایک فرد وہاں سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا جس کے بعد سیکوریٹی فورسز نے فائرنگ کردی۔

بعدازاں سی آر پی ایف کی ٹیم نے دو افراد کو زخمی پایا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک نے دم توڑ دیا اور دوسرے شخص کا علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس نے مرنے والی کی شناخت پسگڈی گاؤں کے رہنے والے ڈبا کنہیا کی حیثیت سے کی ہے۔

ایک دیہاتی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکوریٹی فورسز نے یکطرفہ فائرنگ کی جبکہ وہاں کوئی ماؤنواز موجود نہیں تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.