ETV Bharat / state

کار نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا، دو افراد ہلاک، تین زخمی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 2, 2023, 1:57 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد حادثے کا شکار ہوئے جن میں دو افراد ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Road Accident

raod accident in chhattisgarh
raod accident in chhattisgarh

پتھلگاؤں: چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کے باغیچا قصبے میں ایک تیز رفتار کار نے پہاڑی کوروا خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات پیش آئے اس حادثے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسری 13 سالہ لڑکی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ حادثے میں دیگر دو زخمی افراد کو تشویشناک حالت کے پیش نظر رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی سخت تلاش کی جارہی ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

وہیں دوسری جانب راجستھان میں اجمیر ضلع کے کشن گڑھ سب ڈویژن کے روپن گڑھ میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس اور اسکول بس کے درمیان تصادم میں ایک بچے سمیت دو لوگوں کی موت ہو گئی اور دس سے زیادہ بچے زخمی ہو گئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ روپن گڑھ تھانہ علاقہ کے کارکیڈی اور امرپورہ گاؤں کے درمیان گھنی دھند کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں اسکول بس ڈرائیور سوگن جاٹ اور ایک بچے کی موت ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانے کے اسسٹنٹ انسپکٹر مہادیو پرساد موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ زخمی بچوں کو کرکیڈی کے سی ایچ سی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے چھ بچوں کو اجمیر ریفر کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مظفر نگر میں خوفناک سڑک حادثہ میں چھ نوجوانوں کی دردناک موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.