کانگریس قیادت والی چھتیس گڑھ حکومت نے این آئی اے ایکٹ کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
ریاستی حکومت نے عدالت میں دلیل دی ہے کہ این آئی اے قانون کی موجودہ شکل ریاست سے جانچ کا حق چھین لیتا ہے اور مرکز کو صوابدیدی حق دستیاب کرتا ہے۔ چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ قانون آئین میں درج ریاست کی خود مختاری کے بھی خلاف ہے۔
چھتیس گڑھ حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون کی موجودہ شکل سے ریاستی پولیس کو تحقیقات کا ملنے والا آئینی حق متاثر ہوتا ہے۔
غور طلب ہے کہ 2008 میں جب این آئی اے قانون بنا تھا اس وقت مرکز میں کانگریس کی قیادت والی حکومت تھی۔ اس وقت قانون بناتے وقت 26/11 کے ممبئی حملہ کو بنیاد بنایا گیا تھا۔ گزشتہ سال اس میں ترمیم کی گئی ہے۔